Friday, 10 October 2025

ایک عرصہ ہوا میرے محلے میں کوئل نہیں کوکی

 ایک عرصہ ہوا

میرے محلّے میں کوئل نہیں کُوکی

صبح چڑیوں کی آواز بھی مدّھم ہے

اب گھونسلوں کے تنکے بھی

بکھرے نہیں ملتے

وہ پروں کا ریشم سا پنکھ

دیکھے کافی وقت ہوا

گھر کے آنگن پختہ ہو گئے

باری باری سارے درخت ہی کٹ گئے

ہم جس پر چڑھتے اترتے بڑے ہوئے

وہ میٹھے امردو کا درخت

اب نہیں رہا

وہ خالہ کے گھر لگا آم کا درخت

اپنے ہرے پتّوں سمیت کٹ گیا ہے

میں نے اس کی شاخوں کو

دم توڑتے سڑک کے کنارے

اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے

کاٹنے والے نے گھسیٹ کے پھینکا تھا

اب میرے محلّے میں سایہ

صرف دیوار کا ہے

تیز ہوا میں پتّوں کا شور نایاب ہوا

اب بے سُری کھڑکیوں کے پٹ


صہیب جمال

No comments:

Post a Comment