عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
پرچمِ اسلام چاروں سمت یوں لہرا دئیے
قیصر و کسریٰ کی عظمت ان کے تھی پیروں تلے
سورۂ کوثر میں تُو نے ان کا بتلایا مقام
تا ابد زندہ رہے احمدﷺ کا احد کے ساتھ نام
سنگِ اسود کا تقدس تیرے کعبہ کا مقام
سر بہ سجدہ ہو کے دنیا کر رہی ہے احترام
ہے یہ تابندہ معجزہ تیرے ہی انعام کا
حجرِ اسود ہے دھڑکتا دل رگِ اسلام کا
جب طوافِ کعبہ کرتے ہیں تِرے بندے تمام
قلب کو ان کے یقیں ہوتا تو ہے ہمکلام
انجم دتیاوی
حبیب احمد
No comments:
Post a Comment