Thursday, 16 October 2025

ہمسر میرے حضور کا آیا کوئی نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہمسر میرے حضورﷺ کا آیا کوئی نہیں

چشم جہاں نے آپ سا دیکھا کوئی نہیں

جس مرتبے پر آپﷺ کو فائز کیا گیا

اس مرتبے پر آج تک پہنچا کوئی نہیں

میرے حضورؐ آپ سے پہلے بھی بعد بھی

سینۂ عرش پاک پر اترا کوئی نہیں

محشر کے روز ہر طرف لہرا رہا ہے جو

ہاں وہ بجز حضورﷺ کے جھنڈا کوئی نہیں

حسن رسول پاکﷺ سے خیرات جو نہ لی

خورشید ہو کہ چاند ہو چمکا کوئی نہیں

ناصرؔ بڑے وثوق سے کہتا ہوں میں یہ بات

زندہ نہیں ہیں آپﷺ تو زندہ کوئی نہیں


ناصر چشتی

No comments:

Post a Comment