Sunday, 12 October 2025

ہم ہیں بندے اور تو معبود ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہم ہیں بندے اور تُو معبود ہے

تیری ذاتِ پاک ہی محمود ہے

دیکھنے والی نگاہیں بھی تو ہوں

اس کا جلوہ ہر جگہ موجود ہے

تیری قدرت کی کوئی حد ہی نہیں

عقلِ انسانی مگر محدود ہے

لائقِ سجدہ نہیں ہے کوئی ذات

صرف تیری ذات ہی مسجود ہے

ہو وہ تیرا ذکر یا تیرا خیال

جانِ ایماں حاصلِ مقصود ہے

جس عبادت میں خلوصِ دل نہ ہو

وہ عبادت بے اثر بے سود ہے

ہر گھڑی رونق رہے اس کا خیال

بس اسی میں آپ کا بہبود ہے


رونق بدایونی

No comments:

Post a Comment