Monday, 13 October 2025

آنکھ کا نیند سے رشتہ نہیں ہونے دیتا

 آنکھ کا نیند سے رشتہ نہیں ہونے دیتا

میں تِرے خواب کو رسوا نہیں ہونے دیتا

جی تو کرتا ہے بہت پھوٹ کے رو لینے کا

میں مگر اپنا تماشہ نہیں ہونے دیتا

خود تو خاطر میں نہیں لاتا ہے مجھ کو لیکن

وہ مجھے اور کسی کا نہیں ہونے دیتا

وہ ستم پیشہ نہیں ہے مگر یوں کہہ لیجے

میرے اشعار کو جھوٹا نہیں ہونے دیتا

ہونٹ سے ہونٹ بھڑا دیتا ہے انجانے ہی

حادثہ رکھتا ہے بوسہ نہیں ہونے دیتا


شرافت سمیر

No comments:

Post a Comment