Sunday, 11 January 2026

تم گئے تو اور کیا رہ جائے گا

 تم گئے تو اور کیا رہ جائے گا

موت کا اک آسرا رہ جائے گا

زندگی میں اشکِ غم اور سسکیاں

کیا یہی اک سلسلہ رہ جائے گا

بام پر آ جاؤ تو وہ چاند بھی

دیکھ لینا دیکھتا رہ جائے گا

گامزن ہو گا تو منزل پائے گا

سوچ لے پھر سوچتا رہ جائے گا

مٹ تو جائیں گے یہ پیشانی کے بل

پر دلوں میں فاصلہ رہ جائے گا

بِن تِرے یہ حال تابش آئینہ

دیکھ لے تو کانپتا رہ جائے گا


تابش دھرم کوٹی

ترسیم لال ٹھاکر

No comments:

Post a Comment