لہو نہ ہو تو قلم ترجماں نہیں ہوتا
ہمارے دور میں آنسو زباں نہیں ہوتا
جہاں رہے گا، وہیں روشنی لٹائے گا
کسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
بس اک نگاہ مری راہ دیکھتی ہو گی
میں اس کو بھول گیا ہوں یہ کون مانے گا
کسی چراغ کے بس میں دھواں نہیں ہوتا
وسیمؔ صدیوں کی آنکھوں سے دیکھئے مجھ کو
وہ لفظ ہوں، جو کبھی داستاں نہیں ہوتا
وسیم بریلوی
No comments:
Post a Comment