یہ عمر، یہ حسن اور ناز و ادا، اس پر یہ سنگھار، اللہ، اللہ
مستئ نِگہ اف اف کی جگہ، سینے کا ابھار، اللہ، اللہ
یہ گیسوۓ پیچاں دامِ خِرد، یہ نرگسِ فتاں دشمنِ دِیں
یہ عارضِ رنگیں غیرتِ گل ہستی کی بہار، اللہ، اللہ
گالوں میں تِرے کندن کی دمک بالوں میں تِرے عنبر کی مہک
سینے پہ جواہر کی یہ چمک، اور اس پہ یہ ہار، اللہ، اللہ
بکھری ہوئی زلفیں دامِ بلا، یہ جنبشِ مژگاں تیرِ قضا
تقویٰ کی عدو یہ لغزشِ پا، یہ رنگِ خمار، اللہ، اللہ
خود خامۂ قدرت نازاں ہے ہر چشم تماشا حیراں ہے
اس صفحۂ عنصرِ خاکی پر یہ نقش و نگار، اللہ، اللہ
اسلام میں اکبرؔ کو یہ غلو یہ رنگ و رع یہ زہد کی بُو
اور اس بتِ کافر کا ان کو یہ عشق یہ پیار، اللہ، اللہ

اکبر الہ آبادی
No comments:
Post a Comment