Wednesday 19 November 2014

ہمارا کیا ہے کہ ہم تو چراغِ شب کی طرح

ہمارا کیا ہے

ہمارا کیا ہے کہ ہم تو چراغِ شب کی طرح
اگر جلے بھی تو بس اتنی روشنی ہو گی
کہ جیسے تند اندھیروں کی راہ میں جگنو
ذرا سی دیر کو چمکے، چمک کے کھو جائے
پھر اس کے بعد کسی کو نہ کچھ سجھائی دے
نہ شب کٹے، نہ سراغِ سحر دکھائی دے
ہمارا کیا ہے، کہ ہم تو پسِ غبارِ سفر
اگر چلے بھی بس اتنی راہ طے ہو گی
کہ تیز ہواؤں کی ذرد مائل نقشِ قدم
ذرا سی دیر کو ابھرے، ابھر کے مٹ جائے
پھر اس کے بعد نہ رستہ نہ رہگزار ملے
حدِ نگاہ تلک دشتِ بے کنار ملے
ہماری سمت نہ دیکھو کہ کوئی دیر میں ہم
قبیلۂ دل و جاں جدا ہونے والے ہیں
بسے بسائے ہوئے شہر اپنی آنکھوں کے
مثالِ خانۂ ویراں اجڑنے والے ہیں
ہوا کا شور یہی ہے تو دیکھتے رہنا
ہماری عمر کے خیمے اکھڑنے والے ہیں

محسن نقوی

No comments:

Post a Comment