Friday, 6 November 2015

جب میں نہ ہوں تو شہر میں مجھ سا کوئی تو ہو


جب میں نہ ہوں تو شہر میں مجھ سا کوئی تو ہو
دیوارِ زندگی میں دریچہ کوئی تو ہو
اک پل کسی درخت کے سائے میں سانس لے
سارے نگر میں جاننے والا کوئی تو ہو
اے خوئے اجتناب تعلق کہیں تو رکھ
بے چارگی میں پوچھنے والا کوئی تو ہو
ڈھونڈو گے جسکو دل سے وہ مل جائیگا ضرور
آئیں گے لوگ آپ، تماشا کوئی تو ہو
پھر کوئی شکل بام پہ آئے نظر کہیں
پھر رہگزارِ عام میں رسوا کوئی تو ہو
کوئی تو آرزوئے فروزاں سنبھال رکھ
ہاں اپنے سر پہ قرضِ تمنا کوئی تو ہو
ہر دم علاجِ مہر و وفا ڈھونڈتے رہو
اس تیرگی میں گھر کا اجالا کوئی تو ہو
ناہیدؔ بندشوں میں مقیّد ہے زندگی
جائیں ہزار بار، بلاوا کوئی تو ہو

کشور ناہید

No comments:

Post a Comment