آپ کی تعریف
پیر گلشن شاہ سے بیعت ہیں آپ
سونگھتے ہیں پھول کھاتے کچھ نہیں
جھوٹ ہے پیتے پلاتے کچھ نہیں
خلوتوں میں مرغ و ماہی کے سوا
بخشتی ہے آپ کی میٹھی نظر
بانجھ کو اولاد اور کنواری کو بر
بند کیجے منہ بڑے حضرت ہیں آپ
پیر گلشن شاہ سے بیعت ہیں آپ
کیا انہیں بھی آپ پہچانے نہیں
بلبلِ فردوس کے سالے ہیں یہ
بات آئی ہے ذرا کالے ہیں یہ
چھِن چکی جاگیر آمد بند ہے
اب فقط افیون میں آنند ہے
پھل پھلاری بیچتے ہیں آج کل
بھوگتا ہے آدمی کرنی کے پھل
ہیں پریشاں حال، دیوانے نہیں
کیا انہیں بھی آپ پہچانے نہیں؟
شاد عارفی
No comments:
Post a Comment