فلمی گیت
تمہیں دیکھ کر مجھ کو یوں لگ رہا ہے
تمہیں دیکھ کر مجھ کو یوں لگ رہا ہے
کہ جیسے حسینوں کا خدا مل گیا ہے
یہ بوجھل سی پلکیں، یہ متوالی آنکھیں
یہ بے چین دھڑکن، یہ بے تاب سانسیں
محبت کی دیوی تمہارا پجاری
تمہیں دیکھ کر مجھ کو یوں لگ رہا ہے
کہ جیسے حسینوں کا خدا مل گیا ہے
یہ دلکش نظارے یہ روحوں کا سنگم
یہ مہکی فضائیں، یہ مدھوش عالم
مہکنے لگا ہے وفاؤں کا گلشن
قدم ڈگمگائے، نشہ چھا رہا ہے
تمہیں دیکھ کر مجھ کو یوں لگ رہا ہے
کہ جیسے حسینوں کا خدا مل گیا ہے
موج لکھنوی
No comments:
Post a Comment