حسینوں سے فقط صاحب سلامت دور کی اچھی
نہ ان کی دوستی اچھی نہ ان کی دشمنی اچھی
جفا دوست اس کو کہتا ہے کوئ، کوئ وفا دشمن
ہمارے ساتھ تو اس نے نباہی دوستی اچھی
محبت کے مزے سے دل نہیں آشنا جس کا
خوشی کے بعد غم کا سامنا ہونا قیامت ہے
جو غم کے بعد حاصل ہو وہ البتہ خوشی اچھی
کہے سو شعر تم نے سست تو حاصل حفیظؔ اس کا
غزل ہو چست چھوٹی سی تو بیتوں کی کمی اچھی
حفیظ جونپوری
No comments:
Post a Comment