Wednesday, 4 November 2015

شب وصال یہ کہتے ہیں وہ سنا کے مجھے

شبِ وصال یہ کہتے ہیں وہ سنا کے مجھے
کسی نے لوٹ لیا اپنے گھر بلا کے مجھے
وہ بولے وصل کی شب آپ میں نہ پا کے مجھے
چلے گئے ہیں کہاں اپنے گھر بلا کے مجھے
مجھے ہے غش، انہیں حیرت، عجیب عالم ہے
میں کھو گیا ہوں انہیں دیکھ کر، وہ پا کے کے مجھے
اٹھا جو بزم سے ان کی تو روک کر یہ کہا
کہ لے چلے ہو کہاں دل میں تم چھپا کے مجھے
حفیظؔ حشر میں کر ہی چکا تھا میں فریاد
کہ اس نے ڈانٹ دیا سامنے سے آ کے مجھے

حفیظ جونپوری

No comments:

Post a Comment