Thursday 19 November 2015

میں شعلہ اظہار ہوں کوتاہ ہوں قد تک

میں شعلۂ اظہار ہوں کوتاہ ہوں قد تک
وسعت مِرِی دیکھو تو ہے دیوارِ، ابد تک
ماحول میں سب گھولتے ہیں اپنی سیاہی
رخ ایک ہی تصویر کے ہیں نیک سے بد تک
کچھ فاصلے ایسے ہیں جو طے ہو نہیں سکتے
جو لوگ کہ بھٹکے ہیں، وہ بھٹکیں کے ابد تک
کب تک کوئی کرتا پھِرے کرنوں کی گدائی
ظلمت کی کڑی دھوپ تو ڈستی ہے ابد تک
یوں روٹھے مقدر کہ کوئی کام نہ بن پائے
یوں ٹوٹے سہارا، کوئی پہنچے نہ مدد تک
اب بھی تِرے نزدیک مؤحد نہیں فارغؔ
اقرار کیا ہے تِرا، انکار کی حد تک

فارغ بخاری

No comments:

Post a Comment