Friday, 6 November 2015

میں محبت چھوڑ دوں دیکھو یہ فرمانا ذرا

میں محبت چھوڑ دوں، دیکھو! یہ فرمانا ذرا
کس کو سمجھاتے ہو ناصح ان کو سمجھانا ذرا
کہہ رہے ہو کل نہ تھے ہم محفلِ اغیار میں
چاہتے ہو جن کو تم ان کی قسم کھانا ذرا
فاتحہ پڑھنے لحد پر آئیں گے کل سب عزیز
بات رہ جائے میری تم چلے آنا ذرا
تجھ کو اے واعظ نہیں ہے میری توبہ کا یقیں
وہ پڑے ہیں سامنے ساغر، اٹھا لانا ذرا
یہ بہاریں چاندنی کی اور یہ تاروں کی سیر
اے قمرؔ کس سے کہوں ان کو بلا لانا ذرا

استاد قمر جلالوی

No comments:

Post a Comment