ہستی کے کاروبار میں جس کا وجود تھا
وہ بے نیازِ غم مِرا ذوقِ سجود تھا
تقسیمِ کائنات شجر در شجر ہوئی
مقسوم ہست ہے، کوئی مفہوم بود تھا
تجھ پر نثار یوں بھی ہوئے تیرے جاں نثار
صحرائے دوستی میں کوئی ہمسفر نہیں
جھک کر ملا جو تجھ سے وہ چرخِ کبود تھا
میں حسنِ آرزو کی سحر ڈھونڈتا رہا
تُو رات کا نقیب تھا شب کا سرود تھا
میں بھی حضورِ غالبِ یکتا رہا ظفرؔ
ذرے کا، آفتاب کے دم سے وجود تھا
احمد ظفر
No comments:
Post a Comment