نہ آنکھیں ہی برسیں نہ تم ہی مِلے
بہاروں میں اب کی نئے گل کھِلے
نجانے کہاں لے گئے قافلے
مسافر بڑی دور جا کر مِلے
وہی وقت کی قید ہے درمیاں
جہاں کوئی بستی نظر آ گئی
وہیں رک گئے اجنبی قافلے
تمہیں دل گرفتہ نہیں ساتھیو
ہمیں بھی زمانے سے ہیں کچھ گِلے
ہمیں بھی کریں یاد اہلِ چمن
چمن میں اگر کوئی غنچہ کھِلے
ابھی اور کتنی ہے میعادِ غم
کہاں تک ملیں گے وفا کے صِلے
ناصر کاظمی
No comments:
Post a Comment