Sunday, 9 October 2016

چہرۂ صبح نظر آیا رخ شام کے بعد

چہرۂ صبح نظر آیا رخِ شام کے بعد
سب کو پہچان لیا گردشِ ایام کے بعد​
مل گئی راہِ یقیں، منزلِ اوہام کے بعد
جلوے ہی جلوے نظر آئے در و بام کے بعد
چاہیے اہلِ محبت کو کہ دیوانہ بنیں​
کوئی الزام نہ آئے گا اس الزام کے بعد
امتحان طلبِ خام لیا ساقی نے
جام لبریز دیا دُردِ تہِ جام کے بعد
ہائے کیا چیز ہے یہ لطفِ شکستہ پائی
حوصلے اور بڑھے کوششِ ناکام کے بعد​
زندگی نام ہے اک جہدِ مسلسل کا فناؔ
راہرو اور بھی تھک جاتا ہے آرام کے بعد
فنا نظامی کانپوری

No comments:

Post a Comment