Wednesday, 12 October 2016

مشکلوں میں ہےآج میری حیات

مشکلوں میں ہےآج میری حیات
آج وہ بھی نہیں ہے میرے سات
ساتھ اس نے بھی میرا چھوڑ دیا
کس کے ہوتے نہیں برے حالات
آج اس نے بھی دی شکست مجھے
زندگی نے بھی دی ہے مجھ کو مات
خوں میں اپنے نہا رہا ہوں میں
ایسی دیکھی نہیں کبھی برسات
بد نصیبی پہنچ گئی گھر تک
سب کے ہونٹوں پہ ہے ہماری بات

احمد سوز

No comments:

Post a Comment