Wednesday, 12 October 2016

ذات اس کی ہے ذات پھولوں کی

ذات اس کی ہے ذات پھولوں کی
اور وہ کائنات پھولوں کی
رنگ بھی روپ بھی ہے خوشبو بھی
اس میں ساری صفات پھولوں کی
حسن صدقہ ہے حسن پھولوں کا
اور خوشبو زکات پھولوں کی
رت جگے ہونے لگتے ہیں مدہوش
جب نکلتی ہے بات پھولوں کی
ان کے آنے سے کھل اٹھا کمرہ
آج آئی ہے رات پھولوں کی
کانٹوں سے لاکھ بار اچھی ہے
دو دنوں کی حیات پھولوں کی

احمد سوز

No comments:

Post a Comment