وہ سِیہ بخت کن الفاظ میں فریاد کرے
جس کو تُو مرحمت و لطف سے برباد کرے
اے صبا! خدمتِ سلطاں میں ادب سے کہنا
کہ گدایانِ سرِ راہ کو بھی یاد کرے
جس کو تم بھول گئے یاد کرے کون اس کو
کس کو بھیجوں کہ کہے یار برافروختہ سے
کہ مجھے اپنی غلامی سے نہ آزاد کرے
خلوتِ ناز کی لایا ہے خبر اے ہمراز
عالم الغیب تِری غیب سے امداد کرے
اب یہ عالم ہے کہ ہر ذرہ ہے سرگرمِ سخن
کاش تُو بھی لبِ رنگیں سے کچھ ارشاد کرے
جوش ملیح آبادی
No comments:
Post a Comment