وہ خواب سہانا ٹوٹ گیا
فلمی گیت
وہ خواب سہانا ٹوٹ گیا
امید گئی ارمان گئے
اے دنیا ہم سے چال نہ کر
ہم خوب تمہیں پہچان گئے
وہ خواب سہانا ٹوٹ گیا
دیکھا نہ پلٹ کر ساحل کو
ملاح کا دامن چھوڑ دیا
ٹکرا کے ہماری کشتی کو
کیسے کیسے طوفان گئے
وہ خواب سہانا ٹوٹ گیا
جو پیار کیا، جھوٹا نکلا
جو آس لگائی، ٹوٹ گئی
دنیا میں وفا کا نام نہیں
ہم ساری دنیا جان گئے
وہ خواب سہانا ٹوٹ گیا
سیف الدین سیف
No comments:
Post a Comment