Monday, 6 January 2020

تم گئے تو اور کچھ نہیں ہوا

تم گئے تو اور کچھ نہیں ہوا 
دل پہ اعتماد گھٹ گیا میرا
میں جو دل کے پیچھے، اس کے نقشِ پا پہ
پاؤں رکھ کے چلتا تھا
چلتے چلتے دیکھا تو نشان ختم ہو گئے
تم گئے تو اور کچھ نہیں ہوا 
دل سے اعتبار اٹھ گیا میرا

گلزار 

No comments:

Post a Comment