Saturday, 4 July 2020

بات سے مسئلہ ممکن ہے کہ حل ہو جائے

جنگ بندی پہ جو تُو رُو بہ عمل ہو جائے
بات سے مسئلہ، ممکن ہے کہ حل ہو جائے
یعنی اس دنیا میں ہر چیز ہے تیری محتاج
تُو اگر چاہے تو کیچڑ میں "کنول" ہو جائے
شاہزادی تِری اک چشمِ عنایت کے طفیل
عین ممکن ہے کھنڈر "تاج محل" ہو جائے
دیکھ فرقت میں تِری ایک ادھورا سا شخص
دوسرے عشق میں شاید کہ سپھل ہو جائے
تُو جو دیکھے تو محبت پہ لکھوں نظم کوئی
تو اگر چھو لے مجھے تجھ پہ "غزل" ہو جائے

ذیشان مرتضیٰ

No comments:

Post a Comment