Saturday, 25 July 2020

آپ کب مائل کرم نہ ہوئے

آپ کب مائلِ کرم نہ ہوئے
حادثاتِ جہاں ہی کم نہ ہوئے
خیر ہو تیری "کم نگاہی" کی
ہم کبھی بے نیازِ غم نہ ہوئے
آج ہی آئے سینکڑوں الزام
آج ہی انجمن میں ہم نہ ہوئے
لوح آزاد ہے،۔ قلم آزاد
پھر بھی کچھ حادثے رقم نہ ہوئے
شمع کی طرح ہم جلے باقی
پھر بھی آگاہ رازِ غم نہ ہوئے

باقی صدیقی

No comments:

Post a Comment