Saturday, 25 July 2020

جو کہوں گا فقط سچ کہوں گا

گواہی

خدا کی قسم
جو کہوں گا فقط سچ کہوں گا
کٹہرے کے پیچھے یہ انسان دراصل اک بھیڑیا ہے
بہت ہم نے اس کو سمجھایا، حقیقت کا رستہ دکھایا
ہر اک رنگ سے راستی پر بلایا
مگر یہ نہ آیا

یہاں تک کہ اک روز جب رات دن سے گلے مل رہی تھی
( ہوا چل رہی تھی، کلی کھِل رہی تھی )
میں اک چیخ سن کر کنوئیں پر جو پہنچا تو دیکھا
کہ یہ بھیڑیا ایک کمسِن کے ساتھ اپنے آباؤ اجداد کی آبرو کا لہو کر رہا ہے

مصطفیٰ زیدی

No comments:

Post a Comment