Saturday, 4 July 2020

توڑ ڈالیں قلم تو بہتر ہے

توڑ ڈالیں "قلم" تو بہتر ہے
نہ لکھیں "رازِ غم" تو بہتر ہے
یوں بھی ہم کو نہ چھوڑے گی دنیا
آپ کر لیں "ستم" تو بہتر ہے
کفر ہے، ہم اگر تمہیں چاہیں
لوگ پوجیں صنم تو بہتر ہے
عشق مرتا تو کم ہی ہے، لیکن
عشق مارے بھی کم تو بہتر ہے
نہ کرو توبہ دل دکھانے سے
اب نہ ٹوٹے "قسم" تو بہتر ہے
دل کا قصہ وہی قدیمی ہے
نہ سنیں محترم! تو بہتر ہے
منزلیں اب بھی دور ہیں راحیل
اب تو مر جائیں ہم تو بہتر ہے

راحیل فاروق​

No comments:

Post a Comment