کہاں جائیں چھوڑ کے ہم اسے کوئی اور اس کے سوا بھی ہے
وہی دردِ دل بھی ہے دوستو! وہی دردِ دل کی دوا بھی ہے
مِری کشتی لاکھ بھنور میں ہے، نہ کروں گا میں تِری منتیں
یہ پتا نہیں تجھے ناخدا! میرے ساتھ میرا خدا بھی ہے
یہ ادا بھی اس کی عجیب ہے کہ بڑھا کے حوصلۂ نظر
مِری سمت محفلِ غیر میں، وہ اداۓ ناز سے دیکھنا
جو خطائے عشق کی ہے سزا تو میری وفا کا صلہ بھی ہے
جو ہجومِ غم سے ہے آنکھ نم تو لبوں پہ نالے ہیں دم بدم
اسے کس طرح سے چھپائیں ہم، کہیں رازِ عشق چھپا بھی ہے
یہ بجا، کہ اخترِ مسلمی ہے زمانے بھر سے برا، مگر
اسے دیکھیے جو خلوص سے تو بھلوں میں ایک بھلا بھی ہے
اختر مسلمی
No comments:
Post a Comment