ہر چند کوئی خواب مکمل نہیں ہوا
میں اس کے باوجود بھی پاگل نہیں ہوا
اور جاری ہے حادثوں کا سفر اس طرح کہ بس
اک حادثہ جو آج ہوا کل نہیں ہوا
اک عمر کی طویل مسافت کے باوجود
بچھڑے ہوئے تو ایک زمانہ ہوا، مگر
وہ شخص میری آنکھ سے اوجھل نہیں ہوا
ساقی امروہوی
No comments:
Post a Comment