مجھ سے اس عشق کے دوران ہوا تھا جتنا
بھر دیا جس کا بھی نقصان ہوا تھا جتنا
ایک لمحے میں ہوا اس سے زیادہ مشکل
🌜مرحلہ وار وہ آسان ہوا تھا جتنا🌛
ہجر میں اتنے خد و خال نہیں بدلے تھے
دیکھ کر مجھ کو وہ حیران ہوا تھا جتنا
ایک دن پھینک دیا گھر کے کسی کونے میں
مجھ سے خوش رہنے کا سامان ہوا تھا جتنا
مبتلا خیر میں اِتنا بھی نہیں تھا اس کا
ڈھول پیٹا گیا اعلان ہوا تھا جتنا🥁
ویسے لگتا تو نہیں تھا کہ سنبھل سکتا ہوں
تجھ کو لے کر میں پریشان ہوا تھا جتنا
ایسے آرام سے بہتر تھا بھٹکنا ساحر
اک جگہ بیٹھ کے ہلکان ہوا تھا جتنا
جہانزیب ساحر
No comments:
Post a Comment