Sunday, 21 February 2021

یہ سانحہ بھی ہوا ہے تری خدائی میں

 یہ سانحہ بھی ہوا ہے تِری خدائی میں

طلاق دی گئی دلہن کو منہ دکھائی میں

نہ ان کو جھوٹ پہ اکسا یہ سادہ لوگ کبھی

درود پڑھتے رہے تیری ہمنوائی میں

شدید غصے میں سترنگی چوڑیوں کے ساتھ

ہمارا دل بھی ہے ٹوٹا تِری کلائی میں

وہ موت کے ادب آداب سے نہیں واقف

جو جھانکتا ہے پہاڑوں سے روز کھائی میں


راکب مختار

No comments:

Post a Comment