Sunday, 21 February 2021

تم ان لوگوں میں شامل ہو

 تم ان لوگوں میں شامل ہو

جو ساتھ رہیں تو دنیا کی

ہر چیز اضافی لگتی ہے

جو بات گوارا مشکل ہو

وہ قابلِ معافی لگتی ہے

دم بھر کی قربت بھی جن کی

صدیوں کی تلافی لگتی ہے

تم ان لوگوں میں شامل ہو


اختر ملک

No comments:

Post a Comment