Monday, 1 February 2021

زندگی دیکھ تجھے ہم سے خسارہ کیا ہے

 زندگی دیکھ تجھے ہم سے خسارہ کیا ہے

جینے تُو خود نہیں دیتی تو، ہمارا کیا ہے

ایک دریا کو شناسائی ہے رستے کی مگر

اس کو یہ عِلم نہیں ہے کہ کنارہ کیا ہے

زندگی پوچھنے والوں کے سوالات کو سن

اور ان سب کو بتا ان کا کفارہ کیا ہے

عشق سے ہار کے لَوٹے تو ہمیں یاد آیا

دن میں دیکھے ہوئے تاروں کا نظارہ کیا ہے

پاؤں لگتے ہیں مجھے میرے زمیں کے نیچے

عشق کے نام پہ اس دل میں اتارا کیا ہے


سجاد کاتب

No comments:

Post a Comment