Monday, 1 February 2021

یوں نہ ٹھہراؤ ہمیں مورد الزام ابھی

 یوں نہ ٹھہراؤ ہمیں موردِ الزام ابھی

ہم کو ڈر ہے کہیں ہو جائیں نہ بدنام ابھی

اس سے پہلے کہ سنبھل جاؤں میں گھر کو لوٹوں

ہائے ساقی! کہ جگر پاش ہے دے جام ابھی

کیا خبر تھی تُو محبت سے مُکر جائے گا

حیف لے بیٹھے ہیں محفل میں تِرا نام ابھی

کیا قیامت ہے کہ خوں روتا ہے تُو پردے میں

اور زندہ ہیں تِرے ہجر میں خدام ابھی

حالت ایسی ہے کہ دم بھر کو نہیں چین مگر

تم جو آ جاؤ تو آ جائے گا آرام ابھی

پوچھتے کیا ہو مِرے گِریہ و ماتم کا سبب

میری آنکھوں میں ہیں جلتے ہوئے خیام ابھی

میرے سردار ہیں سلطان، شہِؑ دشتِ بلا

جن کے سجدے کے سبب زندہ ہے اسلام ابھی


علی سلطان 

No comments:

Post a Comment