Thursday, 4 February 2021

ہمارا وقت حیرت ہے

 گوینگ آن 

(Going on)


ہمارا وقت حیرت ہے

ہم ایسے لوگ ایسے حال میں پیدا ہوئے ہیں جب

محبت جرم ہے، سانسوں پہ پابندی ہے آہٹ کی

خزاں کا دور ہے کھیتوں پہ ہریالی کے فتوے ہیں

دلوں میں چیختے نوحہ کناں جذبے دکھوں کی پرورش میں ہیں

مقفّل ذہن اب یہ مانتے ہیں سوچنا بھی جرم ہے کوئی

کواڑوں پر لگے جالے کشیدہ کاریاں ہیں رنج میں پھیلی نحوست کی

ادب سستی طوائف کی طرح داموں میں بِکتا ہے

کوئی بھی فکر کی تفصیر کو سمجھا نہیں ہے، سو

ہمیں بھی کیا زمانہ جس طرف مرضی سفر باندھے

ہمیں اتنا پتہ ہے بس

مسلسل موت طاری ہے

تمہارا ہجر جاری ہے


حنان حانی

No comments:

Post a Comment