کسے فرصت مہ و سال ہے یہ سوال ہے
کوئی وقت ہے بھی کہ جال ہے یہ سوال ہے
نہ ہے فکر گردشِ آسماں،۔ نہ خیالِ جاں
مجھے پھر یہ کیسا ملال ہے، یہ سوال ہے
وہ سوال جس کا جواب ہے میری زندگی
میری زندگی کا سوال ہے، یہ سوال ہے
میں بچھڑ کے تجھ سے بلندیوں پہ جو پست ہوں
یہ عروج ہے کہ زوال ہے،۔ یہ سوال ہے
عباس قمر
No comments:
Post a Comment