پہلے ہوتا تھا پیار آپس میں
اب تو لڑتے ہیں یار آپس میں
خوشبو جیسی روش کرو پیدا
🎕رہو باغ و بہار آپس میں🎕
ہوئے کیا کیا چراغ گُل یارو
پھر بھی رکھتے ہو خار آپس میں
کیا ملایا شراب🍸میں ساقی؟
لڑ پڑے مے گُسار آپس میں
عمر ریشم کی گانٹھ ہے حاوی
سخت الجھے ہیں تار آپس میں
حاوی مومن آبادی
No comments:
Post a Comment