Saturday, 20 February 2021

گرد اڑ اڑ کے چہرے پہ پڑتی رہی

 گرد، اڑ اڑ کے 

چہرے پہ پڑتی رہی

آبلے بن گئے

پاؤں کٹتے رہے

حوصلوں کی بیساکھی 

لیے ہاتھ میں

تیری خوشبو کے پیچھے

میں چلتا رہا

اک نظر دیکھ لے

میں ہواؤں کا ساتھی 

بنا ہی رہا


تنویر سلیمی

No comments:

Post a Comment