Saturday, 20 February 2021

آرزو اتنی نہ کر

 آرزو اتنی نہ کر

زندگی ہے مختصر

کم نہیں ہوتی سزا

شام ہو یا ہو سحر

چھوڑ کر تیری گلی

پھر رہا ہوں در بدر

مار ڈالے گا کبھی

مجھ کو تنہائی کا ڈر

عشق کی منزل نہیں

سوچ لے اے بے خبر


ثاقب کیف

No comments:

Post a Comment