Tuesday, 23 February 2021

ثواب تیرے لیے ہے دراب تیرے لیے

 ثواب تیرے لیے ہے، دراب تیرے لیے

شراب تیرے لیے ہے، کباب تیرے لیے

امام  سب کے لیے ایک ہی ہے سب کا غنی

خطاب تیرے لیے ہے، تراب تیرے لیے

تُو اپنی شرم و حیا کے معیار سامنے رکھ

نقاب تیرے لیے ہے، حجاب تیرے لیے

تو کر عمل سے اسے ثابت اہل اس کا ہے تُو

کتاب تیرے لیے ہے، نصاب تیرے لیے

ہاں بخشا جائے گا فرخ سا کوئی اک گنہگار

عتاب تیرے لیے ہے، عذاب تیرے لیے


فرخ محمود

No comments:

Post a Comment