Wednesday, 23 June 2021

قسمت ہم خیال نہیں

 قسمت ہم خیال نہیں 

اور مجھے ملال نہیں 

تھوڑا سا سکوں مانگا ہے 

موت مجھے وبال نہیں

مدت میں اسے دیکھا تھا 

یاد اس کا جمال نہیں

شکستہ پا بیزار ہو گیا ہے 

منزل کا کوئی خیال نہیں

تیرے جواب سے اجتناب ہے  

اب میرا کوئی سوال نہیں


نگہت عبداللہ

No comments:

Post a Comment