Monday, 5 July 2021

اپنے بس میں کر لیتا ہے

 تاکید


اپنے بس میں کر لیتا ہے

جادو ہے سو

چل جاتا ہے

تیری آنکھوں کا

سات سُروں سے

آگے کی باتیں کرتا ہے

میں تیری آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں

اچھی لگتی ہے

جادو جیسی لگتی ہے

نفرت کی سرکار گرائی جا سکتی ہے

درد اکٹھے کر کے

اک ڈبے میں بھر بھی سکتے ہیں

اک چٹکی میں پھول کو آگ بنا سکتا ہے

اک لمحے میں کیا کچھ کر دیتا ہے جادو

لیکن پلک جھجکتے ہی سب

ٹوٹ بھی جایا کرتا ہے

کئی دنوں سے

چُپ ہے وادی

سحر سا طاری ہے ذہنوں پر

تم بھی تو طاری ہو مجھ پر

بات ادھوری رہ نہ جائے

مجھ کو کوئی لے نہ جائے

ساری دنیا جادوگر ہے 


سلیم شہزاد

No comments:

Post a Comment