Monday, 5 July 2021

وہ اس کے پاؤں کہ جن کو چھو کر

 وہ جگمگاتے مہکتے پاؤں


وہ اس کے پاؤں

کہ جن کو چُھو کر

چمکنے لگتا ہے ذرہ ذرہ ستارہ بن کر

دمکنے لگتا ہے جن کو چُھو کر زمیں کا چہرہ

وہ جگمگاتے مہکتے پاؤں

کہ جیسے قوسِ قزح کے رنگوں کی خوبصورت حسین مالا

کسی نے عارف زمین کی گردن میں ڈال دی ہو

کہ جیسے دھرتی سے

رنگ و نکہت کے خوشبوؤں کے

ہزار چشمے اُبل پڑے ہوں


سید عارف

No comments:

Post a Comment