Friday, 9 July 2021

زندگی کوئی بھول لگتی ہے

 زندگی کوئی بھول لگتی ہے

ترے پیروں کی دُھول لگتی ہے

میں پرستش کی حد سے لوٹا ہوں

اب محبت فضول لگتی ہے

میری ہر التجا ہے رائیگاں

تیری اُف بھی قبول لگتی ہے

یہ جو چھالے ہیں میرے ہاتھوں میں

مجھے محنت وصول لگتی ہے

اتنی وحشت کہاں تھی پہلے سے

عشق کا یہ نزول لگتی ہے

موت کو آئے موت پر ظالم

زندگی کا اصول لگتی ہے


اظہر ناظر

No comments:

Post a Comment