Saturday, 21 August 2021

پہلے پہل تو عشق کو رکھا اسیر دام

 پہلے پہل تو عشق کو رکھا اسیرِ دام

پھر یوں کہا گیا تھا کہ؛ آزاد ہے غلام

روشن کیے ہی جاؤ تم مشعل وصال کی

اک دن تو ختم ہو گا شبِ ہجر کا ظلام

اے کاش اس طرح کا کبھی حادثہ تو ہو

ہو ذکر آپ کا جہاں، آئے ہمارا نام

جب سے زبانِ غیر پہ آیا تمہارا ذکر

اک پَل میں بھُولتے گئے ہم سب کا احترام

آیا پیامبر جو بُلاوے کے واسطے

بھیجا جواب ہم نے کہ؛ حاضر ہوا غلام

کتنی اُداس ہیں ناں تمہارے بغیر سیف

شب کا خُمار، سازِ پرند و بہارِ شام


سیف ریاض

No comments:

Post a Comment