یہ کیسے وسوسوں میں مبتلا ہوں
تِرا ہوتے ہوئے تجھ سے جدا ہوں
میں اپنے آپ سے اُلجھا ہوا ہوں
یہ کس نے کہہ دیا تجھ سے خفا ہوں
کوئی تو ہے جو مجھ کو چاہتا ہے
کسی لب پر کھلا حرفِ دُعا ہوں
یہ دل ایسے ہی تو کُندن نہیں ہے
میں برسوں آگ میں افضل جلا ہوں
افضل سراج
No comments:
Post a Comment