Sunday, 1 August 2021

میں دکھیا ہوں تم کیسے ہو

 گڈ نائٹ


میں دُکھیا ہوں

تم کیسے ہو؟

تمہیں دو بول تسلی کے نہیں آتے

پھر وہ پندرہ روز نہیں آئی

گڈ مارننگ

گڈ مارننگ کیوں؟

دن کے دو بج چکے ہیں

تم سے ملتا ہوں تو

میرا دن نکلتا ہے

اچھا، اب میں سمجھی

او کے

اب میں چلتی ہوں

گڈ نائٹ

گڈ نائٹ کیوں؟

جب میں جاتی ہوں

تمہاری خاطر

ہر جانب

رات کا منظر ہو جاتا ہے

دُھندلی آنکھوں سے

میں نے اس کو جاتے دیکھا


سعید اشعر

No comments:

Post a Comment