رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
آستین کے سانپ
کل اک مداری نے
پوچھا سپیرے سے
سانپ اب شہروں میں
کم کم ہی دِکھتے ہیں
سپیرے نے مسکرا کر
ٹوکا مداری کو
کم تو نہیں ہوتے
ہاں مگر
فرق صرف اتنا ہے
سانپ اب ہوتے ہیں
صرف آستینوں میں
عظمیٰ طور
No comments:
Post a Comment