Thursday, 26 August 2021

نہ ملاقات نہ دیدار کی حسرت کی ہے

 نہ ملاقات نہ دیدار کی حسرت کی ہے

میں نے اُس شخص سے پاکیزہ محبت کی ہے

میں نے رُخصت کیا ہے اُس کو کسی غیر کے ساتھ

میں نے ہم عصر عاشقوں سے بغاوت کی ہے

سگا ہے وہ میرا نہ خون کا رشتہ ہے کوئی

بات یہ ساری میرے دوست عقیدت کی ہے

مجال کیا مِری جو تجھ کو خط لِکھوں صاحِب

صاف ظاہر ہے رقیبوں نے شرارت کی ہے

بے سکوں دل دیا لے کے قرار والا دل

تم نے سرکار امانت میں خیانت کی ہے


آصف میؤ

No comments:

Post a Comment